مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیش رفت ایران کی سات شرائط تسلیم کیے جانے پر منحصر ہے۔
قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر پہنچائی جاچکی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران دباؤ اور ترغیبات پر مبنی حکمت عملی سے متاثر نہیں ہوگا۔ مذاکرات میں پیش رفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کی ساتوں شرائط تسلیم کی جائیں۔
آپ کا تبصرہ